- جن رشتوں کی بنیادوں میں جھوٹ کی ملاوٹ ہو، وہ ایک سچ پر یوں زمین بوس ہوتے ہیں کہ پھر بہت سے سچ مل کر بھی ان کی دوبارہ تعمیر نہیں کر سکتے
- میرے وہم سے،میرے گمان تک یہ مرحلہ ،وفا کا تھا میری طلب سے،میرے نصیب تک یہ معاملا،خدا کا تھا
- عورت عورت کبھی بھی مرد شناس نہیں رہی ہمشہ مکار منافق جھوٹے مردوں سے دھوکہ کھا کر مخلص مرد کو دھوکہ دے کر اپنا انتقام لیا ہے
- یقین گہرا ہو تو ہر انشاءاللّہ الحمدللّٰہ ہوجاتا ہے
- تعلق بھی رزق کی طرح ہوتا ہے بدنیتی آجائے تو برکت ختم ہو جاتی ہے
- عقل کو خواہش پر فضیلت حاصل ہے کیونکہ عقل زمانے کو تمہارے ہاتھوں میں دے دیتی ہے جبکہ خواہشیں تمہیں زمانے کا غلام بنا دیتی ہیں!
- بعض دفعہ اس کرب کو لکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے جسے ہم محسوس کر رہے ہوتے ہیں
- برباد کرنے میں بھی اکثر انہی کا ہاتھ ہوتا ہے گلے لگا کر جو کہتے ہیں ہمیشہ خوش رہو
- نفرتوں—میں مکمل! محبتوں— میں ادھورے لوگ
- دلہن خود ایک جہیز ہے کیونکہ والدین بہن ،بھائی اپنے جگر کا ٹکڑا آپکو دے رہے ہوتے ہیں لیکن کم ظرف اور پست ذہین لوگ جہیز (مال وزر)میں دلہن کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں
- جب کانوں کو غیبت سننے کی لت لگ جاۓ تو چغلی زبان کا چسکا بن جاتی ہے اور کینہ دل کا سکون۔
- حضرت علی دو اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب کبھی تولہ نہیں جا سکتا “معاف کرنا اور انصاف کرنا”
- رشتے اور راستے تب ختم ہوتے ہیں جب پاؤں نہیں دل تھک جاتے ہیں۔
- نفرتوں—میں مکمل! محبتوں— میں ادھورے لوگ
- وہ تعلق بھی عارضی نکلا ہم جیسے مستقل سمجھتے تھے
- دنیا میں بہترین رشتہ وہی ہے جو روٹھ جانے پر بھی صرف ایک چھوٹی سی مسکراہٹ سے مان جاۓ۔
- کسی نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا اپنا کون ہے؟ اک پل کی خاموشی کے بعد میرا جواب تھا “جو کسی اور کےلئے مجھے نظرانداز نہ کرے”
- کیسے کہہ دو کہ تھک گیا ھوں میں جانے کس کس کا حوصلہ ھوں میں
- بولنا سب کو آتا ہے بس کسی کا دماغ بولتا ہے کسی کا اخلاق بولتا ہے اور کسی کی زبان۔
- یقین جانیے ۔! کوئ کسی کے بغیر نہیں مرتا۔ بس اک بے نام سی خلش۔ تھوڑی اداسی ،کچھ سوکھے پھول۔ چند ان کہے جملے۔ اور بے جان سے ھم رہ جاتے ہیں۔ بس محبت نہیں رہتی۔
- نرم دل لوگ بےوقوف نہیں ہوتے،وہ جانتے ہیں کہ لوگ ان کے ساتھ کیا کھیل ،کھیل رہے ہیں لیکن پھر بھی وہ نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ایک خوبصورت دل ہوتا ہے
- وہ دن کبھی مت دکھانا اے پروردگار کہ مجھ میں غرور آجاۓ…. رکھنا سب کے دلوں میں اسطرح کہ ہر کوئی دعا دینے پہ مجبور ہوجاۓ….
- مرد کی وفا کا پتا ہی عورت کی بیماری میں چلتا ہے کہ سکہ کھوٹا ہے یا کھرا ہے ۔ اسی طرح عورت کی دلداری مرد کی بیروزگاری کے وقت پتہ چلتی ہے کہ وہ کاغذی ہمسفر ہے یا واقعی شریک حیات ہے۔!!
- آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں…. پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ جیسی زندگی جینے کیلۓ ترستے ہیں…..
[su_button url=”http://ikashifkhan.com/amazing-quotes-in-urdu/” style=”3d” background=”#03f42c” color=”#ffffff” size=”9″ wide=”yes” center=”yes” radius=”round” icon=”icon: quote-left”]Click Here for More Amazing quotes in Urdu[/su_button]